مصری نوجوان کے پیٹ سے برتن اور زیورات برآمد



مصر میں ذہنی مریض نوجوان نے ڈاکٹروں کو حیران کردیا۔ منصورہ یونیورسٹی کے سرجیکل سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر فواد کا کہنا ہے کہ بیس سال کے نوجوان کو پیٹ میں تکلیف کی حالت میں اسپتال لایاگیا۔ معائنے کے بعد    ڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کیا اور دوگھنٹے طویل آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے بیس چائے کے چمچے، چھ دانتوں کے برش، سونے کی انگوٹھی، چین اور کچھ دیگر چیزیں برآمدکی گئیں۔

سرجن کا کہنا ہے کہ نوجوان نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران یہ چیزیں نگل لی ہوں گی۔ مریض کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ جیولری اور باورچی خانے سے چمچے غائب ہونے کا احساس ہوا تھا لیکن انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ یہ کارنامہ ان کے بیٹے کا ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت بہترہے اور تیزی سے رو بہ صحت ہورہا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.