بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کا بھارتی ساحل سے ٹکرانے کا امکان


Typhoon Vayu may hit Indian shore on Thursday

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفانVayu کیٹگری ایک میں تبدیل ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں انتباہ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان سردار سرفراز نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ طوفانVayu کراچی سے سات سو کلو میٹر دور ہے اور اس وقت پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے تین اضلاع تھرپارکر، بدین اور ٹھٹھہ میں کل سے گردآلود ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں شدید بارش متوقع ہے۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اوردرجہ حرارت بدھ کو بڑھ کر چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور آنے والے دنوں میں کراچی کو شدید گرمی کی لہر کا سامناکرنا پڑے گا۔

سندھ فشریز کے ڈائریکٹر نے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ماہی گیری کیلئے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ ادھر طوفانVayu کے جمعرات کو بھارت کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

1 تبصرہ:

  1. بحیرہ عرب میں بننے والا طوفانVayu کیٹگری ایک میں تبدیل ہوگیا ہے اور محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں انتباہ جاری کیا ہے۔
    karachi

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.