مصر کے سابق صدر محمد مرسی سپرد خاک


Deposed President of Egypt Muhammad Mursi dies of heart arrest

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو مشرقی قاہرہ میں خاندان کی مختصر تقریب میں سپردخاک کر دیا گیا۔

مصری حکام کے مطابق انہیں پیر کو مصر کے ایک جیل میں دل کا دورہ پڑا تھا جس میں وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

2012ء میں مرسی مصر کے جمہوری طور پر منتخب  پہلے صدر تھے۔ ان کے منتخب ہونے سے ایک سال قبل عرب تحریک میں تیزی کے باعث صدر حسنی مبارک کے 30 سالہ دور کا خاتمہ ہوا تھا۔

جولائی 2013ء میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد مصر کے موجودہ صدر جنرل عبدالفتح السیسی کی قیادت میں فوجی بغاوت میں محمد مرسی کو معذول کر دیا گیا تھا اور بعد میں انہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 

وہ تاحال پابندِ سلاسل تھے اور بغاوت کے مقدمہ کا سامنا کررہے تھے۔

1 تبصرہ:

  1. مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو مشرقی قاہرہ میں خاندان کی مختصر تقریب میں سپردخاک کر دیا گیا

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.