عیدالفطر کا دوسرا روز، عوام کی بڑی تعداد کا تفریحی، پکنک مقامات کا رخ


Second day of Eidul Fitr in Pakistan

ملک بھر میں عوام نے عید الفطر کے دوسرے روز سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

وفاقی دارالحکومت میں لوگ عید کی تعطیلات سے پورا فائدہ اٹھانے کے لئے شکرپڑیاں' لیک ویو پارک ' فاطمہ جناح پارک' دامن کوہ' شاہدرہ اور پیر سوہاوہ گئے۔

کراچی میں گرمی کے ستائے عوام نے عید کے دوسرے دن سی ویو کا رخ کیا۔ سی ویو پر بچوں کی تفریح کا سامان بھی تھا جہاں بچوں نے گھڑ سواری، اونٹ سواری، اور دیگر تفریح کی۔ قائداعظم کے مزار پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی عید کی خوشیاں منانے کا سلسلہ جاری رہا۔عوامی تفریحی مقامات پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں ڈولفن پولیس اور پولیس ریسپانس یونٹ کی پانچ سو اکیاون ٹیمیں تین شفٹوں میں کام کررہی ہیں۔کراچی میں گرم مرطوب دن کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ساحل سمندر اور تفریحی مقامات پر گئے۔

شہرکے گردونواح میں بڑی تعداد میں عارضی تفریحی مقامات بھی قائم کیے گئے ہیں جو بچوں یکلئے باعث کشش ہیں۔پولیس اور رینجرز کے اہلکار لوگوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے مختلف عوامی مقامات خصوصاً حساس مقامات پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کے تہوار کو منانے کیلئے سردار یاب' شاہ ' حاجی زئی اور اکوڑہ خٹک میں کنڈ پارک کا دورہ کیا۔ان تفریحی مقامات پر بچوں سمیت لوگوں کو جھولوں' میری گورائونڈز اور واٹر بوٹس پر تفریح کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بڑی تعداد میں نوجوان سوات' کالام' بحرین' ناران' کاغان' گلیات اور جھیل سیف الملوک سمیت خوبصورت سیاحتی مقامات پر بھی گئے۔

1 تبصرہ:

  1. کراچی میں گرمی کے ستائے عوام نے عید کے دوسرے دن سی ویو کا رخ کیا۔ سی ویو پر بچوں کی تفریح کا سامان بھی تھا جہاں بچوں نے گھڑ سواری، اونٹ سواری، اور دیگر تفریح کی۔ قائداعظم کے مزار پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی۔
    karachi

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.