آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا


Pak Army Chief General Qamar Javed Bajwa appreciates successes in Operation Raddul Fasad

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج وطن کو درپیش کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فارمیشن کمانڈرز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے دوران پاک فضائیہ کے بھرپور جواب کو سراہا۔

انہوں نے پائیدار امن واستحکام کیلئے جاری آپریشن ردالفساد میں اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔

 کانفرنس میں جغرافیائی اسٹرٹیجک حالات اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ملک کی داخلی صورتحال، درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر بھی غور کیا گیا۔

1 تبصرہ:

  1. پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج وطن کو درپیش کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کیلئے تیار ہے۔
    army

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.