حکومت کا اہم قدم، ملک بھر میں سرکاری ریسٹ ہاوسز عوام کے لیے کھول دیےگئے



 وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر ریسٹ ہاؤسز سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں قیام کرسکیں گے اور  ریسٹ ہاؤسز انتہائی کم معاوضے پر دستیاب ہوں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہاؤسز کی تذئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے، ایوبیہ، گلیات، سوات، گلگت اور مظفر آباد کی حسین وادیوں میں قائم ریسٹ ہاؤسز دستیاب ہوں گے جن میں شہری کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے میں قیام کرسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ملکی وسائل کے بہتر استعمال اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا، اقدام سے حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کے اخراجات میں کمی ممکن ہو سکے گی۔اعلامے میں مزید کہا گیا ہےکہ شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہاوسز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
x

1 تبصرہ:

  1. وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر ریسٹ ہاؤسز سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں قیام کرسکیں گے اور ریسٹ ہاؤسز انتہائی کم معاوضے پر دستیاب ہوں گے۔
    greek

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.