پیسہ بنانے والوں کا برا حال



 وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پیسہ بنانے والوں کا برا حال ہوتا ہے کبھی ایک لندن جاتا ہے کبھی دوسرا،  جوقوم کے لیے کچھ کرے گا دنیا اسے یاد رکھے گی۔ ایچی سن کالج لاہور میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا قائداعظم نے  جدوجہد کی، کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے لیکن کسی کو پتہ نہیں چلنے دیا۔  

وزیراعظم نے لاہور رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد  رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب میں کہا جو اپنےگھرکاسوچ بھی نہیں سکتےتھے انہیں بھی اپناگھرملےگا۔ تنخواہ دارطبقہ آسان اقساط میں گھرکامالک بن جائےگا۔ پچاس لاکھ گھر پرائیویٹ سیکٹر بنائےگا۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں فلیٹس بنائے جائیں گے جن میں تمام سہولتیں دیں گے۔

 عمران خان نے لاہور میں گاڑیوں کے پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  غیرملکی سرکایہ کاری سے  معاشی بحران حل ہوگا، کارفیکٹری سےچالیس ہزارافراد کو روزگا ملےگا،پہلی بار پاکستان میں مکمل طورپرگاڑی تیار ہوگی،  پاکستانی گاڑیاں برآمد بھی ہوں گی جس سے ملک ترقی کرے گا۔

1 تبصرہ:

  1. وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پیسہ بنانے والوں کا برا حال ہوتا ہے کبھی ایک لندن جاتا ہے کبھی دوسرا، جوقوم کے لیے کچھ کرے گا دنیا اسے یاد رکھے گی۔ ایچی سن کالج لاہور میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا قائداعظم نے جدوجہد کی، کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے لیکن کسی کو پتہ نہیں چلنے دیا۔
    ptv news

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.