پاکستان خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مفاہمتی کوششیں جاری رکھے گا، وزیر خارجہ


Pakistan Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi talks to Iran delegation

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن واستحکام یقینی بنانے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنی مفاہمتی کوششیں جاری رکھے گا۔

وہ جمعہ کو اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح کی بات چیت کے دوران اظہارخیال کررہے تھے ۔شاہ محمود قریشی نے پاکستانی وفد کی جبکہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایرانی وفد کی قیادت کی ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام دیرینہ تنازعات کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام فریقوں کو صبروتحمل کامظاہرہ کرنا چاہیے ۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہاکہ ان کا ملک خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوانتہائی اہمیت دیتا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے ایران کے حالیہ دورے کے موقع پر کئے گئے فیصلوں پرعملدرآمد پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فریقین نے دوطرفہ معاملات میں تعاون جاری رکھنے سے اتفاق کیا ۔

1 تبصرہ:

  1. وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن واستحکام یقینی بنانے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنی مفاہمتی کوششیں جاری رکھے گا۔

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.