شاہد آفریدی نے کتاب میں مصالحہ ڈالا ہے، جاوید میاں داد



سابق کپتان جاوید میاں داد بالآخر کھل کر بول اٹھے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان نے  شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ سے متعلق کہا کہ  شاہد آفریدی نے نامناسب رویہ اختیار کیا، آفریدی نے کتاب کی فروخت کے لیے شاہد  ایسا لکھا۔شاہد  اب بدل چکے ہیں، پہلے بول بھی نہیں سکتے تھے،  وہ پہلے کچھ تھے اب کچھ اور ہیں، صلو بھائی سے پوچھیں کہ شاہد آفرید ی کو کون گائیڈ کرتا رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر میں نے کسی کے ساتھ زیادتی کی تو معافی مانگتا ہوں، مجھے عزت اللہ نے دی ہے اور میرے لیے قوم دعائیں کرتی ہے، اگر میں نے شاہد کو بیٹنگ نہیں کرائی معاف کردیں، شاہد آفریدی کی کتاب کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، میں نے کتاب کے تمام پیسے چیرٹی کو دیئے اور لوگ کتابوں سے پیسے بنا رہے ہیں۔

 واضح رہے شاہد آفریدی نے اپنی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ میں بہت سے انکشافات کیے ہیں جس میں انہوں نے جاوید میاں داد  کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور کوچ وہ انہیں پسند نہیں کرتے تھے، دنیا جاوید میاں داد کو بڑا کھلاڑی مانتی ہے لیکن وہ بہت چھوٹے آدمی ہیں، چنائی ٹیسٹ سے پہلے جاوید میانداد نے انہیں نیٹ میں بیٹنگ نہ کرنے دی، وہ انہیں کھلانا بھی نہیں چاہتے تھے۔



1 تبصرہ:

  1. سابق کپتان جاوید میاں داد بالآخر کھل کر بول اٹھے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان نے شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ سے متعلق کہا کہ شاہد آفریدی نے نامناسب رویہ اختیار کیا، آفریدی نے کتاب کی فروخت کے لیے شاہد ایسا لکھا۔شاہد اب بدل چکے ہیں، پہلے بول بھی نہیں سکتے تھے، وہ پہلے کچھ تھے اب کچھ اور ہیں، صلو بھائی سے پوچھیں کہ شاہد آفرید ی کو کون گائیڈ کرتا رہا۔
    sports news

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.