آئندہ بجٹ میں300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو 216 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی، مشیرخزانہ


Dr Hafeez Shaikh addressing presser on Pakistan economy

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے اگلے ماہ کی30 تاریخ تک لوگوں کی اپنے خفیہ اثاثے قانونی طور پر ظاہر کرنے کیلئے حوصلہ افزائی میں مدد ملے گی۔

منگل کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی اس سکیم کا حصہ بن سکتا ہے تاہم عوامی نمائندے اور اس کے زیر کفالت افراد اس سے استفادہ نہیں کرسکیں گے۔

سکیم کے تحت اگر کوئی شخص بیرون ملک سے اپنی پوشیدہ دولت پاکستان منتقل کرتا ہے تو اسے کل رقم پر چار فیصد فیس ادا کرنا ہوگی تاہم اسے یہ رقم بنک اکائونٹ میں جمع کرانی ہوگی۔اگر وہ اس دولت کو بیرون ملک رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس پر چھ فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ جائیدادوں کی قدر منڈی کے نرخوں کے برابر لانے کیلئے ایف بی آر کے قدر سے 1.5فیصد زائد تصور کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت بے نامی اکائونٹس اور جائیدادوں کو بھی قانونی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیم پر یکساں عملدرآمد یقینی بنانے اور اسے حقیقت پر مبنی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اس سکیم کا مقصد محصولات میں اضافہ نہیں بلکہ پاکستانی معیشت کو دستاویزی بنانا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں 300یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو آئندہ بجٹ میں 216ارب روپے کی اعانت دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غریب طبقوں کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 180ارب روپے کا اضافہ کیا جائیگا۔

مشیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے پر تنقید کرنے والے خود ماضی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ایف بی آر کے چیئرمین کی طرف سے کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں جن سے حکومت کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ایف بی آر کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے 28ممالک میں ڈیڑھ لاکھ اکائونٹس سے متعلق معلومات کو غیر دستاویزی معیشت کو نظام میں شامل کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جائیگا۔

1 تبصرہ:

  1. مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے اگلے ماہ کی30 تاریخ تک لوگوں کی اپنے خفیہ اثاثے قانونی طور پر ظاہر کرنے کیلئے حوصلہ افزائی میں مدد ملے گی۔
    http://www.jobz.pk/

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.