کراچی کے نوجوان کتب بینی کے فروغ کیلئے میدان میں، کمشنر کراچی سے اہم ملاقات



کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے؟ کتاب کا مستقبل کیسے بچایا جائے؟ جرگہ پاکستان نے حکمت عملی بنالی۔ انجمن فروغ کتب بینی کے وفد نے جمعے کو کمشنر ہاؤس میں  کمشنر کراچی افتخار شلوانی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اُردو ڈکشنری کے سربراہ اور کئی کتابوں کے مصنف جناب عقیل عباس جعفری نے کی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری واجد رضا اصفہانی، جرگہ پاکستان کے سربراہ عابد آفریدی، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عارف خٹک، جرگہ پاکستان سندھ کے کنوینئر محمد  شاہد آفریدی اور عمیر اقبال بھی ملاقات میں شریک تھے۔

  ملاقات کا بنیادی مقصد صدر ریگل چوک پر موجود پُرانے کتب فروشوں کےلئے فریئر ہال کراچی میں شہری حکومت کی طرف سے اسٹالز کا مطالبہ تھا  جہاں  کتاب دوست شہری عزت و احترام سے  کتب خرید سکے اور  کتاب  سے منسلک لوگوں کو ایک باعزت ذریعۂ معاش بھی فراہم کیا جاسکے۔

اس مہم کے روح رواں اور وفد میں شریک جرگہ پاکستان کے سربراہ عابد آفریدی نے کمشنر کراچی کو  بتایا کہ صدر میں کتابیں کچرے  کےڈھیر پر پڑی ہوتی ہیں جو نہ صرف علم و ادب کی بے حرمتی ہے بلکہ کتاب دوست افراد کے لیے ایسی جگہ جانا بھی مشکل ہے۔ کمشنر کراچی نے فریئر ہال میں حکومت کی طرف سے  پُرانے کتب فروشوں کیلئے ا سٹالز اور دوسری سہولتیں دینے کا وعدہ کیا۔

افتخار شلوانی  خود کتاب دوست انسان ہیں اور ایک علمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے انہوں نے نہ صرف یہ مسئلہ حل کرانے  کی یقین دہانی کرائی بلکہ  کراچی میں بُک ایکسپو کےلیے  وفد سے مزید تجاویز بھی مانگ لیں۔ کمشنر کراچی  نے اُردو ڈکشنری بورڈ کے سربراہ عقیل عباس جعفری کی ادبی اور اُردو زبان کے حوالے سے اُن کی خدمات کا اعتراف کیا۔ اس موقع پر عابد آفریدی نے جرگہ پاکستان کے حوالے سے کمشنر کراچی کو  خصوصی بریفنگ دی ۔ ا افتخار شلوانی نے  جرگہ پاکستان  کی خدمات کو سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ جرگہ پاکستان بلوچستان اور پاکستان کے دیگر پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ  ریاستی اداروں کے ساتھ بیٹھ کر تجاویز دیں ۔ انہوں نے اس بارے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

1 تبصرہ:

  1. کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے؟ کتاب کا مستقبل کیسے بچایا جائے؟ جرگہ پاکستان نے حکمت عملی بنالی۔ انجمن فروغ کتب بینی کے وفد نے جمعے کو کمشنر ہاؤس میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اُردو ڈکشنری کے سربراہ اور کئی کتابوں کے مصنف جناب عقیل عباس جعفری نے کی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری واجد رضا اصفہانی، جرگہ پاکستان کے سربراہ عابد آفریدی، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عارف خٹک، جرگہ پاکستان سندھ کے کنوینئر محمد شاہد آفریدی اور عمیر اقبال بھی ملاقات میں شریک تھے۔
    karachi

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.