سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر نہ مل سکے



کراچی کے قریب گہرے سمندر میں کیکرا ون کے مقام پر ڈرلنگ کا کام روک دیا گیا۔میڈیا رپورٹس نے ذرائع وزارت پٹرولیم کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کیکڑا ون کے مقام پر پانچ ہزار پانچ سو میٹرز زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی لیکن تاحال تیل اور گیس کے ذخائر نہ مل سکے اس لیے ڈرلنگ روک دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے  کہ وزارت پٹرولیم کےاعلیٰ حکام نے ڈرلنگ کا کام روکنے کی تصدیق کردی۔

اپوزیشن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  قبل ازوقت ڈھنڈورا پیٹنے کی ضرورت نہیں تھی۔ لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ  لوگوں کوامیددلائیں لیکن غلط بیانی نہ کریں، وزیراعظم کوایسی بات کرنی چاہئےجس پرعوام کواعتمادہو۔ بدقسمتی ہےکیکڑاون سےتیل وگیس نہیں نکلا،اللہ کرےکسی اورجگہ سےتیل وگیس نکل آئے۔ وزیرمملکت علی محمد خان کا کہنا ہے قوم کوامیددلاناکوئی غلط بات نہیں ہے، کہ نا امید نہیں ہونا چاہیئے اللہ پاکستان کے حق میں بہتر کرے گا۔

1 تبصرہ:

  1. کراچی کے قریب گہرے سمندر میں کیکرا ون کے مقام پر ڈرلنگ کا کام روک دیا گیا۔میڈیا رپورٹس نے ذرائع وزارت پٹرولیم کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کیکڑا ون کے مقام پر پانچ ہزار پانچ سو میٹرز زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی لیکن تاحال تیل اور گیس کے ذخائر نہ مل سکے اس لیے ڈرلنگ روک دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم کےاعلیٰ حکام نے ڈرلنگ کا کام روکنے کی تصدیق کردی۔
    sony

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.