جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان سپردخاک


حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرجانے والے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان کو سپردخاک کردیا گیا۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق  جمعے کی  رات ڈاکٹر اجمل خان کے دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ہفتے کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔

ڈاکٹر اجمل خان کی نماز جنازہ مرکزی جامعہ مسجد ابراہیم کے لان میں ادا کی  گئی جس میں طلبا، اساتذہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور صوبائی وزیر تعلیم سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  ان کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی گئی۔

مرحوم ڈاکٹر اجمل خان شعبہ نباتات کے پروفیسر تھے اور انہیں دوہزار سترہ  میں جامعہ کراچی کا سترہ واں  وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ڈاکٹر اجمل خان کو گراں قدر خدمات پر ستارہ امتیاز کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

1 تبصرہ:

  1. حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرجانے والے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان کو سپردخاک کردیا گیا۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق جمعے کی رات ڈاکٹر اجمل خان کے دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ہفتے کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔
    karachi

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.