ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ کس کے پاس؟



 ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے پاکستان کے خلاف تین چھکے لگاکر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کردیا۔  جارح مزاج بلے باز ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔ ان کے چھکوں کی تعداد چالیس ہوگئی۔

  جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز سینتیس چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں  جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ  اکتیس چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔  سابق کیوی کپتان  برینڈن میک کالم نے ورلڈکپ کے میچوں میں انتیس چھکے لگائے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اٹھائیس چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

  کرس گیل کے ریکارڈ کو مستقبل قریب میں کوئی خطرہ  نہیں۔ویسٹ انڈین اوپنر بھرپور فارم میں ہیں جبکہ ان کے قریب ترین چاروں کرکٹرز ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔

1 تبصرہ:

  1. ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے پاکستان کے خلاف تین چھکے لگاکر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کردیا۔ جارح مزاج بلے باز ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔ ان کے چھکوں کی تعداد چالیس ہوگئی۔
    cricket

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.