وزیراعظم نےنیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم لانچ کردی



کبھی کنفیوژن نہیں تھی کہ سیاست میں کیوں آیا،میرا وژن بڑا کلیئر ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم لیکر آیا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار  وزیراعظم  عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں چالیس فیصد لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں، کچی آبادی میں رہنے والے لوگوں کو سہولتیں میسرنہیں، آج تک  کچی آبادی کے لیے کسی نے نہیں سوچا،ہماری پوری کوشش ہے کہ نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے ۔  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  حکومت کا پچاس لاکھ گھروں کا ٹارگٹ بہت اہم ہے ،بلوچستان میں ایک لاکھ اور  آزاد کشمیر میں چھ ہزار گھربنائیں گے،چینی کمپنی نےبتایاکہ ایک ہفتےمیں بلڈنگ کاایک فلوربناسکتےہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  بلاسود قرضوں کیلئے پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں،قوم سے کہناچاہتاہوں کبھی گھبرانا نہیں مشکل وقت سے نہیں ڈرنا،مشکل وقت قوم کو مضبوط کرنے اور اوپر اٹھانے کیلئےآتے ہیں ۔  پاکستان میں تعلیم کے تین الگ الگ نظام چل رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مفادپرست ٹولےنےقومی خزانےسےلوٹےہوئےپیسےبیرون ملک منتقل  کئے،دس سال میں تاریخی لوٹ مار کی گئی لیکن ہماری آٹھ نو ماہ کی حکومت کو ناکام کہاجارہا ہے،شورمچانے والے  وہ لوگ ہیں جو  پرانے نظام سے ارب پتی بن گئے ،  مفادپرست ٹولہ تبدیلی کےسامنے سب سے بڑی  رکاوٹ ہے، پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے اصلاحات میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

1 تبصرہ:

  1. کبھی کنفیوژن نہیں تھی کہ سیاست میں کیوں آیا،میرا وژن بڑا کلیئر ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم لیکر آیا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    naya pakistan

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.