انصاف،تعلیم کی فراہمی نئے پاکستان نظریہ کے2ستون ہیں،وزیراعظم

Imran Khan inaugurating varsity in Hyderabad

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف اور تعلیم کی فراہمی نیا پاکستان تصور کے دو ستون ہیں۔

جمعرات کی شام اسلام آباد میں حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی قوم اپنے نوجوانوں کو اچھی اور معیاری تعلیم دئیے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پائیدار ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کیلئے ملک کی افرادی قوت میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ملک اور قوم کو حقیقی سیکورٹی فراہم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کوئی معاشرہ معیاری تعلیم دئیے بغیر ترقی نہیں کرسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوان ملک کی ترقی اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی وخوشحالی کیلئے اعلی تعلیم ناگزیر ہے اور حیدرآباد یونیورسٹی تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر تعمیر کی جائیگی۔ وزیراعظم نے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے لئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

عمران خان نے کہا کہ نجی شعبے کے تحت جہلم کے علاقے سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی بھی قائم کی جارہی ہے جہاں تحمل اور رواداری کے فروغ اور اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کیلئے سائنسی اور صوفیانہ تعلیم دی جائیگی۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.