پشاور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک


Five suspected terrorists killed in shootout

سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں پانچ دہشت گردوں کوہلاک کردیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردوں کےخلاف مشترکہ کارروائی کی۔

 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور ان کی شناخت کی جارہی ہے۔

 سکیورٹی فورسز کا ایک افسر اور ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے۔

 ادھر پولیس اہلکار قمر عالم کی نماز جنازہ آ پشاور میں ادا کی گئی جوکل رات حیات آباد میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے۔

نماز جنازہ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان ،کور کمانڈ ر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور آئی جی پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.