چھوٹ بار بار بولنے سے سچ نہیں بن جاتا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو جواب


DG ISPR once again denies Indian claim of shooting Pakistani F-16 jet

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو ایک بارپھر بھارتی جھوٹ پر میدان میں آگئے ،ان کا کہنا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

پاکستانی طیارہ مار گرائے جانے سے متعلق ایک اور جھوٹ پر مبنی بھارتی پریس کانفرنس کامائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے2بھارتی جہازگرائے ،سب نے بھارتی جہازوں کاملبہ زمین پردیکھالیکن پاکستان نے اس سچ پر ڈھول نہیں پیٹا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کہتا ہے ایف 16گرانے کا ثبوت ہے لیکن سامنے نہیں لاتے ،بار بار جھوٹ بولنے سے سچ نہیں بن جاتا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی ایف 16طیاروں کی تعداد مکمل ہونے کے بعد بھی بھارتی ائیر فورس اپنے جھوٹ پر قائم ہے اور مسلسل پاکستانی طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.