عمران خان آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کے کپتان مقرر ،وسیم اکرم بلامقابلہ منتخب




کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو نے ورلڈکپ دوہزار انیس سے پہلے آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے دو نامور سابق کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ شہرہ آفاق آل راونڈر اور ورلڈکپ بانوے کے فاتح کپتان عمران خان اس ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کرک انفو کے بائیس  اسٹاف ممبرز نے ایک سروے کے بعد آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم تشکیل دی جس میں کھلاڑیوں کو اپنے کیرئیر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کے لیےانتالیس کھلاڑیوں میں سے  گیارہ  کا انتخاب کیا اور ان میں وسیم اکرم واحد کھلاڑی ہیں جو تمام سلیکٹرز کا متفقہ انتخاب تھے۔

آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم  میں آسٹریلیا کے چا، پاکستان اور سری لنکا کے دو دو  جب کہ بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم  میں ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر)، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویو رچرڈ، کمار سنگاکارا، کپتان عمران خان، لانس کلوزنر، وسیم اکرم، شین وارن، متھایا مرلی دھرن اور گلین میگرا شامل ہیں۔

کمار سنگاکارا کا مقابلہ سینتھ جے سوریا، اسٹیو واہ  اور اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ تھا تاہم سلیکٹرز نے سنگاکارا کو آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کے لیے منتخب کیا۔سفید کٹ میں ورلڈ کپ کھیلنے والےدو  کھلاڑی ویو رچرڈ اور عمران خان آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہیں جب کہ نو کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے صرف کلر کٹ میں ورلڈکپ کے میچز کھیلے۔


1 تبصرہ:

  1. کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو نے ورلڈکپ دوہزار انیس سے پہلے آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے دو نامور سابق کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ شہرہ آفاق آل راونڈر اور ورلڈکپ بانوے کے فاتح کپتان عمران خان اس ٹیم کی قیادت کریں گے۔
    cricket

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.