شہداء اورغازی ہی اصل ہیروز ہیں، آرمی چیف



آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن واستحکام شہدا ء اور غازیوں کی مرہون منت ہیں،لوگ پوچھتے ہیں دہشتگردی کےخلاف کیسےکامیابی حاصل کی ،ہمارے شہدااورغازی ہی اصل ہیروزہیں۔

 جی ایچ کیو میں شہیدوں اور غازیوں کو اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہداء کی قربانیوں اوربہادری کوسراہے ہوئے کہا کہ مادروطن پرقربان ہونیوالوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں آرمی چیف نے قوم کےتعاون اورجرات کی بھی تعریف کی۔

 انہوں نے کہا کہ  اپنے شہیدوں کو بھولنے والی قومیں مٹ جایا کرتی ہیں، مادروطن کے دفاع کیلئےجان سےبڑھ کرکوئی قربانی نہیں، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف نےشہداکےاہل خانہ کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کیا۔ تقریب میں شہداء کے لواحقین نےاعزازات وصول کئے۔

1 تبصرہ:

  1. آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن واستحکام شہدا ء اور غازیوں کی مرہون منت ہیں،لوگ پوچھتے ہیں دہشتگردی کےخلاف کیسےکامیابی حاصل کی ،ہمارے شہدااورغازی ہی اصل ہیروزہیں۔
    army

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.