کوئٹہ، ہزارگنجی کی سبزی منڈی میں دھماکا، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی



سبزی منڈی میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف تھی ۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول اور بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کردیا گیا۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں دھماکا خودکش تھا جب کہ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ دھماکا آلو کی بوری میں موجود دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں میں ایک ایف سی اہلکار اور 7 ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں جب کہ واقعے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔

کوئٹہ دھماکے کے بعد سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ 



کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.