وزیراعظم عمران خان ٹویٹر پر پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئے


Imran Khan becomes Pakistan's most popular leader on Twitter

وزیراعظم عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چورانوے لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ تمام پاکستانی رہنماؤں میں سب سے مقبول شخصیت بن گئے ہیں۔

عالمی درجہ بندی کے بارے میں اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ Spectator   انڈیکس کے مطابق وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماؤں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔

ٹویٹر پر مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کے پچاس لاکھ چھ ہزار اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بتیس لاکھ چالیس ہزار فالوورز ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.