بھارت کی چال الٹی ہوگئی، شاہ محمود قریشی


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعطم نریندر مودی پورےخطےکوآگ میں دھکیل رہےہیں،دلی سرکار پلوامہ واقعے پر سیاست کررہی ہے، اب تو بھارت سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں کہ مودی نے کھوئی ہوئی مقبولیت بڑھانےکیلئےیہ ڈراما کیا۔

 لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، پاکستان مزید ملٹری فرنٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر جارحیت ہوئی تو پاکستان دفاع  کرے گا۔ انہوں نے بھارت کو پھر امن کا پیغام دیتے ہوئے کہ اگر نئی دلی ڈوزئیرکی بنیاد پربھی بات کرناچاہےتوآجائے ہم تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہئے کہ یہ  نیا پاکستان اور نئی حکومت ہے ، طیارے گرا کر ثابت کر دیا کہ  تبدیلی آنہیں رہی ، تبدیلی آگئی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نےاپنی صلاحیتوں سےبھارت کوواضح پیغام دےدیا،ہم خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، بھارت بھی آگےبڑھے،ہم نےسفارتی محاذپربھرپور جنگ لڑی،دنیانےتسلیم کیا کہ دہشت گردی کےخلاف پاک فوج کاکردارمثالی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا دونوں ملکوں میں کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے کشیدگی کو ہوا دی جبکہ پاکستانی میڈیا کا کردار مثالی رہا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.