نیوزی لینڈ: دو مساجد پر فائرنگ، 49 افراد کا قاتل عدالت میں پیش


Christchurt: Suspected killer of 49 people who fired shot in two mosques, presented before court

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کر کے اننچاس افراد کے مبینہ قاتل کو عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا۔

 اٹھائیس سالہ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کو ہتھکڑیوں میں لایا گیا جہاں عدالت میں ملزم پر قتل کے الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔  سابق فٹنس انسٹرکٹر کی سماعت کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔   

ملزم نے ضمانت کی درخواست دائر نہیں کی جس کے بعد عدالت نے ملزم کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے  اگلی سماعت پرپانچ اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

ملزم نے کراسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کی تھی جس سے اننچاس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسالہ بچی سمیت انتالیس دیگر افراد زخمی ہیں جن کا مقامی ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کہتےہیں کرائسٹ چرچ میں مسجد پردہشت گرد حملہ نہایت تکلیف دہ اورقابل مذمت ہے۔ یہ حملہ ہمارے اس مؤقف کی تصدیق کرتا ہے جسے ہم مسلسل دہراتے آئے ہیں کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے 9/11کے بعد تیزی سے پھیلنے والا اسلاموفوبیا کارفرما ہے جس کے تحت دہشت گردی کی ہرواردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلمانوں کی جائز سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانےکےلیے بھی یہ حربہ آزمایا گیا۔ 

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی سے چار پاکستانی زخمی جبکہ پانچ لاپتہ ہیں۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے لاپتہ پاکستانیوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ زخمیوں میں حافظ آباد کا امین بھی شامل ہے۔ بیٹے کے ساتھ نماز جمعہ پڑھنے گیا تھا۔ سینے میں دو گولیاں لگیں۔ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ کرائسٹ چرچ میں تین سو پاکستانی رہتے ہیں۔ باقی تمام خیریت سے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی مسجدوں پر دہشتگردی کی مذمت،  کہا عبادت میں مشغول نمازیوں پرحملہ انسانیت پرحملہ ہے،ہائی کمیشن،نیوزی لینڈحکومت کےساتھ مکمل رابطےمیں ہیں،توقع ہے نیوزی لینڈ حکومت پس پردہ عناصر کوسامنے لائےگی۔

1 تبصرہ:

  1. نیوزی لینڈ میں دہشت گردی سے چار پاکستانی زخمی جبکہ پانچ لاپتہ ہیں۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے لاپتہ پاکستانیوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ زخمیوں میں حافظ آباد کا امین بھی شامل ہے۔ بیٹے کے ساتھ نماز جمعہ پڑھنے گیا تھا۔ سینے میں دو گولیاں لگیں۔ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ کرائسٹ چرچ میں تین سو پاکستانی رہتے ہیں۔ باقی تمام خیریت سے ہیں۔
    hafizabad

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.