مودی کا فضائی جنگ میں ناکامی کا اعتراف


 بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان سے مختصر جنگ  فضائی جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ نئی دلی میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ آج رافیل طیارے ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے، بھارت کو رافیل طیاروں کی کمی محسوس ہوئی۔ اگرچہ  نریندر مودی اپنے حریف راہل گاندھی کو نشانہ بنانا چاہتےتھے لیکن انجانے میں بھارتی فضائی فورس کی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

مودی نے مخالف سیاستدانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سیاست کی وجہ سےبھارت کابڑانقصان ہواہے،دکھ ہوتا ہے جب اپنےہی لوگ ہماری فوج کامذاق اڑاتےہیں،کچھ پارٹیاں اس معاملے پرسیاست کرتی ہے،ان کےبیان کوبھارت کے خلاف استعمال کیاجاتاہے،ایسےلوگ بھارت کونقصان پہنچارہےہیں،کیاآپ لوگوں کوہماری فوج کی باتوں پریقین ہےیانہیں۔

 مودی کے اس بیان کو سوشل میڈیا میں اپوزیشن جماعتیں اور بھارتی عوام خوب اچھال رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی کو اندازہ نہیں لیکن وہ پاکستان کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں ہمیں ایک ذہین وزیراعظم کی ضرورت ہے جو سوچ سمجھ کر بولیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.