پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرادیا، گروپ مرحلہ مکمل


پاکستان سپرلیگ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی اکسٹھ رنز سے ہراکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹاس جیت کر کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے چھیاسی رنز اسکور کیے جبکہ امام الحق نے انسٹھ رنز کی باری کھیلی۔ ان دونوں کے سوا کسی بلے باز نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پردو سو تین رنز بنائے۔  محمد عامر نے تین جبکہ کولن منرو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو ابتداء میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے۔ بابر اعظم بھی زیادہ دیر نہ چل سکے۔  کراچی کنگز سولہ اعشایہ دو اوورز میں ہی ایک سو بیالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کولن انگرم نے اکہتر رنز بنائے لیکن کسی نے ان کا ساتھ نہ دیا۔ کپتان عماد وسیم  تیس رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ اسکور رہے۔ حسن علی نے تین، وہاب ریاض،ثمین گل اور ملزنے دو دو کٹیں حاصل کیں۔ کامران اکمل کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس جیت کے ساتھ پشاور زلمی نے بہتر رن ریٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ تیرہ مارچ کو کوالیفائر میں دونوں ٹیموں کا امنا سامنا ہوگا۔ فاتح ٹیم فائنل براہ راست فائنل کھیلے گی۔ چودہ مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹد کے درمیان پہلا ایلیمینٹر کھیلاجائے گا۔ جیتنے والی ٹیم پہلے کوالیفائر کی ہاری ہوئی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.