پی ایس ایل فور کی چیمپئن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

Quetta Gladiators win PSL 4 Trophy

پی ایس ایل فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ زلمی کے بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور اچھا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی کوشش میں وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے، زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 138 رنز ہی بنا سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 139 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز احمد شہزاد اور شین واٹسن میدان میں اترے اور ذمہ داری سے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن ٹیم کا سکور ابھی 19 تک ہی پہنچا تھا کہ شین واٹسن انتہائی غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے صرف 7 رنز بنائے۔

احمد شہزاد اور احسن علی نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 66 پر گری جب وہاب ریاض کی انتہائی خوبصورت گیند پر احسن علی کپتان ڈیرن سیمی کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کا 139 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کر کے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں تیسری بار فیصلہ کن معرکے میں پہنچی تھیں، دونوں فرنچائز ٹیمیں اس سے قبل 2017 کے ایڈیشن میں بھی مدمقابل آئیں تھیں، جس میں پشاور زلمی نے اولین بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم اس بارکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2برس قبل ملنے والی ناکامی کا حساب برابر کردیا ہے۔

1 تبصرہ:

  1. پی ایس ایل فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔
    cricket

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.