بھارتی پروپیگنڈا مسترد، چین نے قرارداد رکوادی


چین نے دنیا کے سب سے بڑے فورم پر دوستی کا حق ادا کردیا۔ بیجنگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پاکستان کے خلاف بھارتی کوشش ناکام بنادی۔ 

چین نے مولانا مسعود اظہرکو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد رکوادی۔ قرارداد  امریکا، برطانیہ اور فرانس نے پیش کی تھی جس میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قراردینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

چین کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے چین نےہربارسلامتی کونسل میں ذمہ داری کامظاہرہ کیا۔ چین متعلقہ فریقین  سے ملکر ذمہ دارکردار ادا کرے گا۔  دیرپا نتائج کے لیے ذمہ دار اورسنجیدہ بات چیت کی ضرورت ہے۔ 

واضح رہے چین پہلے بھی تین بار اسی طرح کی کوششیں ناکام بنا چکا ہے۔

1 تبصرہ:

  1. چین نے دنیا کے سب سے بڑے فورم پر دوستی کا حق ادا کردیا۔ بیجنگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پاکستان کے خلاف بھارتی کوشش ناکام بنادی۔
    siasat

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.