بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 9 افراد جاں بحق


بلوچستان میں شدید بارشوں نے سب کچھ تہس نہس کردیا۔ بارش کے دوران حادثات میں چھ افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ صوبائی حکام کے مطابق چھ سو سے آٹھ سو گھروں کو نقصان پہنچا۔ مکران،مند،تمپ اورکیچ کےعلاقےشدید متاثر،تربت بلیدہ میں برساتی ریلہ آبادیوں میں داخل ہونے سےمتعدد مکانات منہدم،کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ دشت کھڈان، ناصر آباد، آبسرکور تمپ اور مند کے نواحی علاقوں میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔میرانی ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بلند ہوگئی ہے جبکہ پشین میں تیز بارشوں سےخدائےدادزئی ڈیم منہدم ہونیکا خدشہ ہے۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا مختلف متاثرہ اضلاع کا دورہ بھی کیا۔ قلعہ عبداللہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھیجا جائے گا،پی ڈی ایم اےنےپہلےہی ریلیف کے کاموں کیلئےتیاری کررکھی تھی۔

دوسری جانب صوبے کے سیلاب  سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف اینڈریسکیوآپریشن جاری ہے۔ مکران ڈویژن میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں میں محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  مکران اورلسبیلہ میں ریلیف کیمپ قائم کردیےگئے۔ شمالی بلوچستان میں برفباری سےمتاثرہ علاقوں میں بھی ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے۔ لسبیلہ اور قلعہ عبداللہ میں پندرہ سو خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ ساڑھے تین ہزار متاثرہ خاندان کو راشن فراہم کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

  این ڈی ایم کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے دوران حادثات میں پندرہ افراد جاں بحق اور اکتیس زخمی ہوئے۔ بلوچستان میں نو جبکہ خیبرپختونخوا میں چھ افراد موت کی منہ میں چلے گئے۔

1 تبصرہ:

  1. بلوچستان میں شدید بارشوں نے سب کچھ تہس نہس کردیا۔ بارش کے دوران حادثات میں چھ افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ صوبائی حکام کے مطابق چھ سو سے آٹھ سو گھروں کو نقصان پہنچا۔ مکران،مند،تمپ اورکیچ کےعلاقےشدید متاثر،تربت بلیدہ میں برساتی ریلہ آبادیوں میں داخل ہونے سےمتعدد مکانات منہدم،کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ دشت کھڈان، ناصر آباد، آبسرکور تمپ اور مند کے نواحی علاقوں میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔میرانی ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بلند ہوگئی ہے جبکہ پشین میں تیز بارشوں سےخدائےدادزئی ڈیم منہدم ہونیکا خدشہ ہے۔
    Balochistan

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.