بھارت نےایف16 نہیں گرایا،برطانوی رپورٹ


 بھارت کا پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ  ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا۔ برطانیہ کے انویسٹی گیٹو صحافیوں نے بھارتی جھوٹ  کا پول کھول دیا۔

جنگی محاذوں پر تحقیقاتی صحافت کرنے والے صحافیوں کی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی حکام اور میڈیا نے جس کو ایف 16 طیارے  کی تصویر قرار دیا ہے وہ مِگ 21 طیارہ ہے۔

 بیلنگ کیٹ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے دستیاب تصاویر کا مکمل جائزہ لیا اور تجزیے کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستانی طیارے کی ساخت اور انجن کا خول بالکل الگ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تصویر کے سوا  بھارت کے پاس پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرائے جانے کا کوئی ثبوت نہیں۔ جس ملبے کی تصویر دکھائی گئی وہ مگ 21 ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.