وزیراعظم کا بارش اور برف باری پرٹویٹ



وزیراعظم عمران خان نے دیگر معاملات کی طرح حالیہ بارش اور برف باری پراظہار خیال کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ رب العزت کا انعام ہیں،ہماری پیداوار خصوصاً بارانی فصلوں کیلئے یہ بارشیں بالکل بروقت ہیں۔

ان  کا کہنا  تھا  کہ  ان بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح ہی بلند نہیں ہو گی بلکہ برف پگھل کر دریاؤں کا حصہ بھی بنے گی جس سے آبی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اردو اور انگریزی دونوں میں یہ ٹویٹ کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم کے ٹویٹ کو بڑی تعدا د میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب ملک میں عادل حکمران ہو تو بادل برستے ہیں جبکہ مخالفین نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا ماضی میں بارش یا برف باری نہیں ہوئی ۔

1 تبصرہ:

  1. وزیراعظم عمران خان نے دیگر معاملات کی طرح حالیہ بارش اور برف باری پراظہار خیال کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ رب العزت کا انعام ہیں،ہماری پیداوار خصوصاً بارانی فصلوں کیلئے یہ بارشیں بالکل بروقت ہیں۔
    BOL TV

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.