منی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع

Zardari, Faryal bail extended up to Jan 23

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں تئیس جنوری تک توسیع کردی گئی۔

دونوں بہن بھائی کراچی کی بینکنگ عدالت میں پیش ہوئے۔نمرمجید اوردیگرملزمان نےبھی پیشی بھگتائی۔عبدالغنی مجیداورحسین لوائی کوبھی عدالت لایاگیا لیکن انورمجید کو پیش نہیں کیاجاسکا۔

 ملزمان کےوکیل نے استدعا کی کہ ایف آئی اے سے حتمی چالان طلب کیا جائےتو عدالت نے کہا ہمیں سپریم کورٹ نے کارروائی سےروکاہواہے، بغیراجازت مزید کارروائی نہیں کرسکتے۔

پیشی کےموقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھےاس بار بھی جیالوں کی بڑی تعداد عدالت پہنچی  اورنعرے بازی کی جاتی رہی۔ عدالت کے اندر باہردھکم پیل کی صورتحال پرایف آئی اے کو رینجرز تعیناتی کا مطالبہ کرنا پڑا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.