سپریم کورٹ کا بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم


 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی کو وضاحت دینا پڑے گی بلاول معصوم نے ایسا کیا کردیا؟ بلاول تو شہید ماں کا مشن پورا کرنے نکلا ہے کیا کسی کے کہنے پر بلاول بھٹو کا نام رپورٹ میں ڈالا گیا؟ا ڈائریکٹرز میں نام ہونےسے ایک بچے پر اتنے بڑے الزامات کیسےلگائے جاسکتےہیں، بلاول سےمتعلق جےآئی ٹی کاحصہ ڈلیٹ کررہے ہیں، نیب چاہےتو اپنے طور پر ان دونوں کوسمن کرسکتی ہے۔

  چیف جسٹس کا کہنا تھا جے آئی ٹی نے تو اپنے وزیر اعلیٰ کی عزت نہیں رکھی ۔ مراد علی شاہ ایک اہم عہدے کے مالک ہیں اور اس عہدے کی ہمیں عزت محفوظ رکھنا ہے ورنہ بین الاقوامی طور پر بدنامی ہوگی کہ یہ کس قسم کا ملک ہے جو وزیراعلیٰ اور دیگر لوگوں کو عدالتوں میں گھسیٹ رہے ہیں۔

 چیف جسٹس نے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جبکہ بلاول کا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے بھی ہٹانے کی ہدایت کردی تاہم انہوں نے ریمارکس دیے کہ جےآئی ٹی رپورٹ بےبنیاد نہیں، اتنے مواد کے بعد آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں۔جعلی بنک اکاؤنٹس میں سیاستدانوں اور نجی پراپرٹی ٹائیکون کا گٹھ جوڑ ہے،ایسا مکسچر کیا ہے کہ لسی بن گئی ۔

سپریم کورٹ نےجعلی اکاؤنٹس کیس نیب کوبھجوتے ہوئے دوماہ میں تحقیقات مکمل کرنےکاحکم دیا۔   چیف جسٹس نے کہا جنہوں نےکبھی پچاس ہزار نہیں دیکھے ان کے اکاؤنٹس میں آٹھ آٹھ کروڑ کیا فرشتے ڈال گئے؟ من و سلوی کہاں سے اترا؟ چند سال میں اومنی گروپ کیسے کھربوں پتی ہوگیا؟ سندھ میں ایسےٹھیکے دیکھے جو کاغذوں میں مکمل تھے۔ نامزد ملزمان کیوں نہیں سمجھتے اُن کےپاس کلیئرہونےکاموقع ہے۔تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہوکرخود کوبے گناہ ثابت کردیں،جےآئی ٹی کااسکوپ بڑھادیں گے مقدمہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

1 تبصرہ:

  1. چیف جسٹس کا کہنا تھا جے آئی ٹی نے تو اپنے وزیر اعلیٰ کی عزت نہیں رکھی ۔ مراد علی شاہ ایک اہم عہدے کے مالک ہیں اور اس عہدے کی ہمیں عزت محفوظ رکھنا ہے ورنہ بین الاقوامی طور پر بدنامی ہوگی کہ یہ کس قسم کا ملک ہے جو وزیراعلیٰ اور دیگر لوگوں کو عدالتوں میں گھسیٹ رہے ہیں۔
    ary news

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.