مراد علی شاہ ٹھگز آف پاکستان میں بڑا کردار ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم سرآنکھوں پر لیکن ای سی ایل میں نام عہدوں نہیں کردارکی وجہ سے ڈالےگئے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں عدالتی حکم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اومنی گروپ کے اصل مالک ومختار آصف زرداری ہیں، ٹھگز آف پاکستان میں مراد علی شاہ کا کردارآصف زرداری سےبھی بڑاہے، عدالتی حکم پربلاول بھٹو اورمراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سےنکالاجائے گا لیکن تحقیقات جاری رہیں گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں  فواد چوہدری نے کہا کہ ٹھگس آف پاکستان میں آج وقفہ ہے لیکن فلم آگے بڑھ رہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مافیا کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر رکھا ہے۔

  اس موقع پر شہزاد اکبر نے کہا کہ کیس نیب میں جانے پرلڈیاں ڈالنےوالوں کو بتادوں کیس ایک سیڑھی اور چڑھ چکا ،کسی کو استثنیٰ نہیں ملاسب سے جواب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو پلاٹس ،اومنی گروپ اور صدقے کے بکروں کا بھی حساب دینا ہوگا، اب یا تو پلی بارگین ہوگی یا ریفرنس دائرہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.