بھارت کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی، پاکستان کا شدید احتجاج


Pakistan High Commission in New Delhi, India

بھارتی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن اہلکاروں کوپھرہراساں کرناشروع کردیا۔ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکارکو گرفتار کرکے کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا۔



پاکستان نے بھارتی اقدام کو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی  قرار دیتے ہوئے اس پر شدید احتجاج کیا۔ بھارتی پولیس نے پاکستان اہلکارسے بعض کاغذات پر دستخط کرانے کے بعد رہا کردیا۔



بھارت نے پاکستانی سفارت کاروں کو پہلے بھی ہراساں کیا تھا جس پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔



ذرائع  کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستانی اہلکار کو بلاجواز حراست میں لیا جو بین الاقوامی سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے۔



پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی  کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

1 تبصرہ:

  1. بھارتی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن اہلکاروں کوپھرہراساں کرناشروع کردیا۔ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکارکو گرفتار کرکے کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا۔
    high commission

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.