گیس بحران، سوئی سدرن اور ناردرن کے سربراہ برطرف


Gas crisis in Pakistan, chiefs of southern, northern gas companies sacked

ملک بھر میں گیس کے شدید بحران کے پیش نظر حکومت نے فوری طور پر سوئی سدرن اور ناردرن کمپنیوں نے سربراہوں کو ان کی عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

یہ اقدام وزیراعطم عمران خان نے ملک میں لوگوں کو درپیش گیس کی شدید قلت کی وجہ سے کیا ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے  اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کی طرف سے حال ہی میں ملک میں گیس کی قلت کی وجوہات جاننے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیاگیا۔ 


گزشتہ روز کابینہ کمیٹی نے ایم ڈی سوئی سدرن اور ناردرن گیس کو بحران کے ذمہ دار قرار دیا اور دونوں کو فوری برطرف کرنے کی سفارش کرتے ہوئے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی تھی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ کسی کی چوری یا بد انتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں، یہ ناقابلِ قبول ہے۔ آئندہ ایک ہفتے میں گیس کی کمی کو پورا اور بجلی چوروں کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے جبکہ توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے انتظامی مسائل بھی فوری حل کیے جائیں۔

1 تبصرہ:

  1. ملک بھر میں گیس کے شدید بحران کے پیش نظر حکومت نے فوری طور پر سوئی سدرن اور ناردرن کمپنیوں نے سربراہوں کو ان کی عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔
    ary news

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.