کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ، ملزمان و سہولت کار گرفتار، را ملوث



کراچی میں تئیس نومبرکو چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث ملزمان اور سہولت کارگرفتار کرلیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیرشیخ نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ حملےکامنصوبہ افغانستان میں بنایاگیا تھا اور بھارتی خفیہ ایجنسی رابھی ملوث ہے۔ دہشت گردوں کامقصد قونصلیٹ عملےکو یرغمال بناناتھا،بروقت کارروائی سےمنصوبہ ناکام بنایا گیا۔حملے کےذریعےسی پیک کونقصان پہنچانے کا منصوبہ تھا اس کے علاوہ دہشت گردعالمی سطح پر پاکستان کو غیر محفوظ دکھاناچاہتےتھے۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ حملےکیلئے اسلحہ بلوچستان سے ٹرین پر لایاگیا، اسلحہ بلدیہ ٹاؤن کےایک مکان میں رکھا گیا۔استعمال ہونےوالی گاڑی اوپن لیٹرپر تھی۔دہشت گرد افغانستان سےچمن، کوئٹہ اورحب کے راستے کراچی پہنچے اور مختلف علاقوں میں رہائش اختیار کی۔دہشت گردوں اورسہولت کاروں کی تصاویران کےہی موبائل سے ملیں، دہشت گردوں نےمختلف ناموں سے شناختی کارڈبنوارکھےتھے۔ 

 گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ بی ایس اونوجوانوں کو پاکستان کیخلاف اکساتی ہے،لڑکوں کو بھرتی کرکے ٹریننگ کیلئےافغانستان بھیجاجاتاہے،افغان علاقےاینامینا میں بی ایل اے کےکیمپ میں راکےلوگ تربیت دیتے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کہتے ہیں اسلم چینی قونصلیٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ اچھوماراگیایانہیں وہ  تصدیق نہیں کرسکتے، اسلم اچھونےپہلےبھی اپنی موت کاڈرامہ رچایاتھا،لاش کےملنےتک کچھ نہیں کہا جاسکتا،اب بشیر زیب نامی دہشت گرد کالعدم بی ایل اے کولیڈکررہاہے۔

 دہشت گردوں نے گزشتہ سال تئیس نومبر کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چین کے قونصل خانے پر حملہ کیا تھا،قونصلیٹ پر تعینات اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے یہ حملہ ناکام بنایا تھا، حملے میں  دو عام شہری اور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے جبکہ تینوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

1 تبصرہ:

  1. کراچی میں تئیس نومبرکو چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث ملزمان اور سہولت کارگرفتار کرلیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیرشیخ نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ حملےکامنصوبہ افغانستان میں بنایاگیا تھا اور بھارتی خفیہ ایجنسی رابھی ملوث ہے۔ دہشت گردوں کامقصد قونصلیٹ عملےکو یرغمال بناناتھا،بروقت کارروائی سےمنصوبہ ناکام بنایا گیا۔حملے کےذریعےسی پیک کونقصان پہنچانے کا منصوبہ تھا اس کے علاوہ دہشت گردعالمی سطح پر پاکستان کو غیر محفوظ دکھاناچاہتےتھے۔
    karachi

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.