مصر ی کھلاڑیوں نے پاکستان اوپن اسکواش چیمپیئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹائٹلز اپنے نام کر لئے



Egyptian players win squash championship in Karachi

مصری کھلاڑی کریم عبدل غواد اور یثرب عادل نے پاکستان اوپن سکواش چیمپئین شپ میں بالترتیب مردوں اور خواتین کے ٹائٹلزاپنے نام کر لئے۔

چیمپئین شپ کے فائنلز ڈی ایچ اے آصف نواز اسکواش کمپلیکس، کریک کلب کراچی میں منعقد ہوئے۔ پاک فضائیہ کے سربر اہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان جو کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے ۔

ائیر چیف نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ غیر ملکی سفراء، سابق ورلڈ چیمپئنز، اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ اسکواش کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا۔

گولوٹلو پاکستان اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے مردوں کی کیٹیگری کے فائنل میں مصر کے کریم عبدل غوادنے پیرو کے ڈیاگو ایلیاس کو  یک طرفہ مقابلے میں شکست دی۔ کریم میچ کے آغاز سے ہی اپنے حریف پر حاوی رہے اور پہلا گیم 11/4 سے جیت لیا۔ انہوں نے دوسرا گیم 11/2 سے جیت کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ تیسرا گیم فیصلہ کن ثابت ہوا  اور کریم نے یہ گیم 11/8 سے جیت کر چیمپئین شپ جیت لی۔

سرینا ہوٹلز پاکستان اوپن سکواش چیمپئین شپ کی خواتین کی کیٹیگری کا فائنل دو نوں مصری کھلاڑیوں ٹاپ سیڈ یثرب عادل اور نادین شاہین کے درمیان کھیلا گیا۔ یثرب عادل نے اپنی مخالف کو یک طرفہ مقابلے میں صرف 21 منٹ میں11/5 ، 11/9 اور 11/8 سے شکست دے کر چیمپئین شپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے یہ بین ا لاقوامی مقا بلے پاک فضائیہ، سیرینا ہوٹل اور گولوٹلو کے مشترکہ تعاون سے منعقد کرو ۱ ئے۔ مردوں کے مقابلے میں تریپن ہزار ڈالرز جبکہ خواتین کے مقابلوں کی انعامی رقم بیس ہزارڈالرز رکھی گئی۔ اس چیمپئین شپ میں 14ممالک کے 48 غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں مصر، پیرو، اسپین، انگلینڈ، سربیا، چیک ریپبلک ، ایران ، قطر ، میکسیکو ، فرانس ، ملا ئشیا، ہانگ کانگ، جاپان اور کویت کے کھلاڑی شامل ہیں۔

روشنیوں کے شہر میں دس سال کے طویل عرصہ کے بعد پاکستان اوپن سکواش کا انعقاد بلا شبہ ملک کے لئے خوش آئند ہے۔ دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں کی شرکت پر امن اور دوستانہ ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس سے ملک کے بڑے شہروں میں بین الاقوامی کھیلوں کی واپسی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.