کراچی میں کار بم دھماکا، خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش، پولیس

Car bomb exploded in Karachi

کراچی کےعلاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں رات گئے کارمیں دھماکا ہوا جس سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے کی آواز سے گردونوح کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈھو کےمطابق گاڑی میں دھماکادیسی ساختہ وہیکل بم سےکیاگیا،بڑادھماکاکرنےکے لیے گاڑی میں گیس کے کئی سلنڈرز لگائےگئےتھے اور گاڑی کو ایک خالی پلاٹ میں کھڑا کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکا ممکنہ طورپردھماکاخوف وہراس پھیلانے کے لیے کیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کےمطابق دھماکےکےبعدکارمیں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

پولیس جائے وقوعہ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد اس کا جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد بھی اکٹھا کرلیے ہیں جن کی بنیاد پر مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق گاڑی گزشتہ روز کراچی شرقی کے علاقے جمشید کوارٹرز سے چوری کی گئی تھی، جس کی  رپورٹ تھانے میں درج کرادی گئی تھی۔ 

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.