پاک چین فضائیہ کی مشترکہ مشقیں شروع

Pakistan-China joint military exercises

پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین - VII  پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع ہوگئیں۔ 

اس مشق میں شریک چینی فضائیہ (PLAAF) کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کے ساتھ فائٹر، بمبار اور اواکس طیاروں پر مشتمل ہے۔ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

پاک فضائیہ اپنی فضائی اور زمینی عملے کی آپریشنل تربیت کے لئے با قاعدگی سے اندرون اور بیرونِ ملک دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔ فضائی مشق ’’شاہین -VII ‘‘ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔ 

گزشتہ سال چین کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد کی گئی شاہین VIمشقوں میں پاک فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔

پاکستان اور چین کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی دفاعی افواج دفاع اور سیکیورٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں۔ 

پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.