ٹی20 کے شیر ون ڈے میں ڈھیر، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو شکست


 ابوظبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میں میچ میں گرین شرٹس کو 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 267 رنز ہدف کے تعاقب میں  پاکستانی ٹیم 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 پاکستان کی طرف سے کپتان سرفراز احمد 64 اور عماد وسیم 50 رنز  بناکر  پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق34 اور  شعیب ملک 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حسن علی 16 اور شاداب خان نے 7 رنز پر ہمت ہار گئے۔  فخر زمان ایک، بابراعظم، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ،جنید خان صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

 نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ  اور فرگوسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کا آغاز تباہ کن رہا ،ٹرینٹ بولٹ نے تیسرے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے فخر زمان، بابراعظم اور محمد حفیظ  کو آؤٹ کرکے سنسنی پھیلائی۔ 
 جارح مزاج اوپنر اور دو ان فارم بلے بازوں کے آوٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم دباؤ کار شکار ہوئی، شعیب ملک اور امام الحق نے ڈوبتی نیا کو پار لگانے کی کوشش کی لیکن  اسکور جب 71 پر پہنچا تو امام الحق  34رنز پر داغ مفارقت دے گئے محض ایک رن کے  اضافے پر شعیب ملک غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے 30رنز پر وکٹ گنوابیٹھے۔  قومی ٹیم 48ویں اوور میں 419رنز بناسکی۔

  اس سے پہلے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 266رنز کا قابل قدر مجموعہ سجایا۔  راس ٹیلر نے 80رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ٹام لیتھم نے68 رنز بنائے۔  پاکستان کی طرف سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔

 پاکستان کے ٹاپ آرڈر کی  کمر توڑنے والے ٹرینٹ بولٹ کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔  کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے آخری بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے  اسکور تیزی سے بڑھایا۔ ہدف کے تعاقب میں آغاز بھی اچھا نہیں ہوا جلد وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

1 تبصرہ:

  1. پاکستان کے ٹاپ آرڈر کی کمر توڑنے والے ٹرینٹ بولٹ کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے آخری بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور تیزی سے بڑھایا۔ ہدف کے تعاقب میں آغاز بھی اچھا نہیں ہوا جلد وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
    T2O Match

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.