بسمہ معروف پیا گھر سدھار گئیں



قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ بسمہ معروف کی شادی اپنے کزن ابرار احمد سے ہوئی، ابرار احمد سوفٹ وئیر انجینئر ہیں، انہوں نے حال ہی میں تعلیم مکمل کرلی ہے۔ ویمن ٹیم کی سابق کپتان کی شادی کی تقریب لاہور کے مقامی ہال میں ہوئی۔تقریب میں خواتین کرکٹرز  بھی شریک ہوئیں۔


بسمہ معروف اٹھارہ جولائی انیس سو اکیانوے کو لاہور میں پیداہوئیں، پہلا ون ڈے میچ  صرف پندرہ سال کی عمر میں تیرہ دسمبر دوہزار چھ کو بھارت کے خلاف کھیلا۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور لیگ بریک بولنگ کرنے والی بسمہ معروف نےاٹھانوے ون ڈے اور بانوے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے ون ڈے میں دوہزار تین سو انتیس رنز اور اکتالیس وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں سترہ سو چوبیس رنز اور پینتیس وکٹیں اپنے نام کیں۔

 دوہزار سولہ  کےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ثنا میر کی جگہ بسمہ کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ دوہزار اٹھارہ کے ورلڈٹی ٹوئنٹی سے پہلے سائنس کی بیماری کے باعث ان کی عدم موجودگی میں جویریہ خان کو قیادت سونپ دی گئی تھی جس کے بعد عام کھلاڑی کی حیثیت سے قومی ویمن ٹیم کا حصہ ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.